سخن داں
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - کلام کا حسن و قبح سمجھنے والا، آداب کلام و اصول سخن سے واقف، خوش بیان؛ (مجازاً) شاعر۔ سخن دان کامل نسیم و حسن فن مثنوی میں تھے یکتائے فن ( ١٩٢٢ء، مطلع انوار، ١٦٧ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سخن' کے ساتھ 'دانستن' مصدر سے صیغہ امر 'داں' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٩٥ء سے "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔